سانحہ پشاور میں‌بھارت ملوث‌ہے، یورپی میگزین میں‌انکشاف

ملتان(زیروپوائنٹ9) ییورپی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔

یورپی میگزین ماڈرن پالیسی کا کہنا ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان کا سہولت کار ہے ، بھارت میں ٹی ٹی پی کے اہم رہنماﺅں کی محفوظ پناگاہیں موجود ہیں ، دہشتگردوں کو رقم اور اسلحہ سمیت دیگر آلات بھی بھارت کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں عدم استحکام کے لیے تحریک طالبان کو سٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر استعمال کررہا ہے ، بھارتی خفیہ ایجنسی را تحریک طالبان کو پاکستان کے فوجی اور سول اداروں کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کررہی ہے۔ میگزین کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ بھی را کی ایماءپر ٹی ٹی پی سے متعلق غلط معلومات پھیلاکر صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث ہے ۔

کیا آپ جانتے ہیں پہلی جنگ عظیم میں فرانس کے کتنے فوجی مارے گئے تھے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *