کوئٹہ(زیروپوائنٹ9) بارکھان کے علاقے میں ماں اور 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمان کھیتران سے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں تفتیش کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ بارکھان کے علاقے میں کنویں سے 3 لاشیں ملی تھیں۔ دکی کے رہائشی خان محمد مری نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں لاشیں اس کی اہلیہ 40 سالہ گرناز، 22 سالہ بیٹے محمد نواز اور 15 سالہ بیٹے عبدالقادر کی ہیں، جو گزشتہ چار برس سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔ خان محمد مری کے مطابق ان کی اہلیہ اور بچوں پر بدترین ظلم کے ساتھ بھوکا پیاسا بھی رکھا جاتا تھا جبکہ ان کی 14 سالہ بیٹی اور 5 سے 13 برس کے 4 بیٹے اب بھی صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید ہیں جن کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
بارکھان، لیویز نے مغوی خاتون گراں ناز سمیت 3افراد کو بازیاب کرلیا