سات بار سزائے موت سے بچ جانے والے قیدی کی رہائی کا امکان

ملتان (زیروپوائنٹ9) امریکہ میں 7بار سزائے موت پر عملدرآمد سے بچ نکلنے والے قیدی کی رہائی کے امکانات روشن ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس قیدی کا نام رچرڈ گلوسپ ہے جسے 1998ءمیں ایک قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کے بعد 7بار اس کی سزا پر عملدرآمد کی تاریخ مقرر کی گئی مگر ہر بار یہ شخص معجزانہ طور پر بچ جاتا رہا۔

تین مواقع پر رچرڈ گلوسپ کو جیل عملے نے اس کا آخری کھانا بھی کھلا دیا اور آخری وصیت بھی پوچھ لی تھی مگر پھر وقت سے کچھ دیر پہلے ہی اس کی سزا پر عملدرآمد ٹل گیا۔ پہلی بار اسے 20نومبر 2014ءکو زہریلا انجکشن دے کر موت کے گھاٹ اتارا جانا تھا لیکن جیل میں نئی زہریلی دوا قیدی کے جسم میں داخل کرنے کی سٹاف کو تربیت نہیں دی گئی تھی، جس کی وجہ سے اس کی سزا پر عملدرآمد مو¿خر کر دیا گیا۔

خاتون کی ہیروں جڑی مہنگی انگوٹھی سڑک پر گر گئی لیکن اگلے ہی دن واپس مل گئی، دلچسپ کہانی

One thought on “سات بار سزائے موت سے بچ جانے والے قیدی کی رہائی کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *