ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف کو انوکھا چیلنج دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف اپنے 85 وزیروں مشیروں کے نام زبانی بتا دیں تو میں ان کی مریدی اختیار کر لوں گا۔
سابق صوبائی وزیر آبپاشی کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے وفاقی کابینہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہہ وزیراعظم نے تو حیا نہیں کرنی اور وفاقی کابینہ کو بڑھاتے ہی جانا ہے،کوئی ایم این اے ہی شمولیت سے انکار کر کے تاریخ میں اپنا نام لکھا لے۔
ترکی اور شام زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 15000 سے تجاوز کر گئی