ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملاقات کی ، اس موقع پر عمران خان کی جانب سے فواد چوہدری کو زبردست خراج تحسن پیش کیا گیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں ہونیوالی ملاقات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر قیادت بھی موجود تھی ۔ فواد چوہدری جیسے ہی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو پارٹی رہنماﺅں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر عمران خان کی جانب سے پارٹی کے لیے فواد چوہدری کی خدمات کی سراہا جبکہ دیگر قائدین کی جانب سے بھی فواد چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔