روس یوکرین جنگ پر اختلاف برقرار، جی 20 وزرائے خارجہ کانفرنس بے نتیجہ ختم

نیو دہلی (زیروپوائنٹ9) بھارت میں ہونیوالے جی 20وزرائے خارجہ کا اجلاس یوکرین جنگ پر اختلاف کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا، اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہ ہوسکا۔
جیو نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران مغربی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین پر روسی حملے کو بین الاقوامی معیشت کی تباہی کا سبب قرار دیا تاہم روس اور چین نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے مغربی موقف کو مسترد کردیا۔
اجلاس کے بعد بھارت کی جانب سے جاری کی گئی چیئر سمری کے مطابق بین الاقوامی قوانین کا احترام اور تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے پر تمام شرکا نے اتفاق کیا ہے. اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں تمام شرکاء اس بات پر اتفاق کر رہے ہیں جو گزشتہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی تاہم روس اور چین کو اس پر اعتراض ہے۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ کچھ مغربی وفود اجلاس کو ایجنڈے سے ہٹانے اور اپنی ناکامیوں کا الزام روس پر تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے میزبان ملک کی جانب سے دیگر اہم مسئلوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تضحیک ہو رہی ہے۔
میسی کا ساتھی کھلاڑیوں کو سونے سے بنے آئی فونز کا تحفہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *