ملتان (زیروپوائنٹ9)روس نے یوکرین کی فوج پر ہفتے کے روز مشرقی یوکرین کے روسی زیرِ قبضہ علاقے میں ایک ہسپتال پر جان بوجھ کر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہ جنگی جرم تھا جس میں 14 افراد ہلاک اور مریضوں اور طبی عملے سمیت 24 افراد زخمی ہوئے۔ یوکرین کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خبر ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اس رپورٹ کی تصدیق کرنے کے قابل نہیں تھے ۔
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ مبینہ حملہ روس کے زیر قبضہ بستی نووایدار میں کیا گیا جہاں ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ۔ روس نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ یہ حملہ امریکی راکٹ لانچ سسٹم ہیمارس کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔
بھارت میں مسافر کے زیر جامے سے ایسی چیز برآمد کہ حکام بھی حیران رہ گئے
وزارت دفاع نے کہا کہ ‘ایک شہری طبی سہولت کے خلاف جان بوجھ کر میزائل حملہ بلاشبہ کیف حکومت کی طرف سے ایک سنگین جنگی جرم ہے، اس جرم کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں ملوث تمام افراد کو تلاش کیا جائے گا اور ان کا احتساب کیا جائے گا۔’
2 thoughts on “روس کی طرف سے یوکرین پر ہسپتال پر امریکی راکٹ سسٹم سے حملہ کرنے کا الزام”