روس کو اسلحہ فراہم کرنے کا امریکی الزام، چین نے مسترد کر دیا

بیجنگ(زیروپوائنٹ9) چین نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق امریکی الزام کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ خود میدان جنگ میں بڑی تعداد میں ہتھیار بھیج رہا ہے اور الزا م چین پر لگا رہا ہے، امریکہ کو چاہیے کہ اپنے بیانات پر سنجیدگی سے غور کرے اور مذاکرات کو فروغ دیتے ہوئے الزام تراشی بند کرے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جانتی ہے کہ کون مذاکرات اور امن کا مطالبہ کر رہا ہے اور کون آگ میں ایندھن ڈال کر جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔اس سے قبل چینی وزیر خارجہ نے غبارے کے معاملے پر امریکی ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔
اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *