دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ کا انتہائی شرمناک انکشاف

نیو دہلی(زیروپوائنٹ9) اداکارہ اور قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی رکن خوشبو سندر کے اپنے ہی باپ کے ہاتھوں بچپن میں جنسی استحصال کا سامنا کرنے کے بیان کے کچھ ہی روز بعد دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے بھی ایسا ہی ہولناک انکشاف کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سواتی مالیوال نے کہا “جب میں چھوٹی بچی تھی تو میرا اپنا باپ مجھ پر جنسی حملہ کیا کرتا تھا۔ وہ مجھے بہت مارتا تھا۔ جب وہ گھر آتا تھا تو میں گھبرا جاتی تھی، اور اکثر بستر کے نیچے چھپ جاتی تھی، وہ ہر رات منصوبے بنایا کرتیں کہ خواتین کو ان کا حق دلانے میں کس طرح مدد کریں گی اور ایسے مردوں کو سبق سکھائیں گی جو بچوں کا استحصال کرتے ہیں۔”
تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا
سواتی مالیوال کے مطابق اس کا باپ اسے پونی ٹیل سے پکڑتا اور اس کا سر دیوار سے ٹکراتا جس سے اس کے سر سے خون بہنے لگ جاتا ، ” میرا یقین ہے کہ جب کوئی شخص بہت زیادہ مظالم کا شکار ہوتا ہے، تب ہی وہ دوسروں کے درد کو سمجھتا ہے، اور یہ ایک ایسی آگ کو جگاتا ہے جو پورے نظام کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔’ مالیوال نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ اس وقت تک رہیں جب تک وہ سکول کی چوتھی جماعت میں تھیں اور اس دوران اس کے ساتھ ایسا کئی بار ہوا۔
خیال رہے کہ خوشبو سندر نے پیر کو کہا تھا کہ 8 سال کی عمر میں ان کے والد نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جب وہ 15 سال کی تھیں تو انہوں نے اپنے والد کے خلاف بغاوت شروع کر دی جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *