ملتان(زیروپوائنٹ9) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی شدید مذمت کی، کہتے ہیں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس ایجنسیز کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے باعث جانی نقصان پر شدید رنج پہنچا، دہشت گردی میں حالیہ اضافہ ریاست کی دہشت گردی کیخلاف واضح حکمت عملی کا فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر گذشتہ روز دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا تاہم پولیس اور رینجرز نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا.
وہاڑی پولیس مقابلہ،فائرنگ سے ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک