دہشتگرد ایک ماہ تک جاسوسی کرتے رہے، حملے میں استعمال شدہ کار کا مالک گرفتار

ملتان(زیروپوائنٹ9) کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد جائے وقوعہ کی ایک ماہ تک ریکی کرتے رہے، پولیس نے حملے میں استعمال شدہ کار کا مالک گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا اصل ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے تاہم رینجرز اور پولیس کے بھرپور جوابی حملے کے سبب اپنے مقصد کو عملی جامہ نہ پہنا سکے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک ماہ تک اپنے ٹارگٹ کی ریکی کرتے رہے۔
دوسری جانب کراچی پولیس نے حملے میں استعمال کی جانیوالی کار کا مالک گرفتار کر لیا، مبینہ مالک کو بھینس کالونی سے تحویل میں لیا گیا۔ شہری نے پولیس کو جو بیان ریکارڈ کروایا اس کے مطابق اس نے گاڑی شو روم پر فروخت کر دی تھی، انہوں نے گاڑی کس کو دی اسے معلوم نہیں۔
مریم نواز میں جرات ہے تو قوم کو بتائیں ملک میں کس کی حکومت ہے: شیخ رشید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *