ملتان (زیروپوائنٹ9) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااعظم خان نے کہاہے کہ پولیس لائنز دھماکے میں 95 افراد شہید اور221 افراد زخمی ہوئے ،شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو سپورٹ کریں گے، الیکشن کا موجودہ حالات سے تعلق نہیں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوامعظم جاہ انصاری نے کہاکہ پشاور دھماکے کی انکوائری کمیٹی قائم کی ہے ، دھماکے میں ممکنہ طور پر 10 سے 12 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،آئی جی کاکہناتھا کہ ایک مہینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہے ہیں،حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتہ لگا رہے ہیں ، انکوائری کمیٹی بنائی گئی، ذمہ داروں کا تعین کر دیا جائے گا، جلد جے آئی ٹی میں سب کچھ واضح ہو جائے گا،حملے کے کرداروںکو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
ڈیلی پاکستان کے سینئر اینکر پرسن یاسر شامی کی والدہ انتقال کر گئیں
One thought on “دھماکے میں 95 افراد شہید ہوئے ،نگران وزیراعلیٰ ، 10 سے 12 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،آئی جی خیبرپختونخوا”