دلخراش واقعہ، بدبخت بیٹے نے کلہاڑیوں کا وار کرکے ماں کو قتل کردیا

جہلم(زیروپوائنٹ9) جہلم میں انتہائی دلخراش واردات، بدبخت بیٹے نے کلہاڑیوں کا وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ دلخراش واقعہ تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک شادی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر ملزم منظر عباس نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ماں کو قتل کردیا۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا، جہاں سیٹلائٹ ٹاون میں بارہ سالہ بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی۔
فوٹیج میں ملزم بچے ساون کو برقعہ پہن کر اپنی ماں کے ساتھ چلتے اور پھر ماں پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نےبچے کو موقع سے گرفتار کرکے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔ جس میں بھائی نے موقف اختیار کیا کہ مقتولہ نازیہ بی بی کوخاوند نے چندماہ پہلے طلاق دے دی تھی۔ مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزم ساون اوراس کے دوبھائی باپ کے پاس جبکہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ماں کے پاس رہتے تھے، مقتولہ نے اپنے سابق خاوند سلیم کے خلاف بچوں کے اخراجات کا مقدمہ دائر کررکھا تھا۔
چیف جسٹس کی مداخلت پر لاہور ہائی کورٹ پی ایس ایل کے مفت پاسز سے دستبردار
پولیس نے بتایا کہ یکم فروری کو جب نازیہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ گھر سے نکلی تو اس کےبیٹے نے فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر دم توڑگئی۔ غیرت کے نام پر تین روزقبل 12 سالہ لڑکے نے ماں کوقتل کیاتھا۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر تین روزقبل 12 سالہ لڑکے نے ماں کوقتل کیاتھا، بچےکو جیل منتقل کردیاگیاہے جبکہ اس کےوالدمحمد سلیم کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *