خانپور: تیز رفتار ٹرالر نے 5 ننھے طلبا کو کچل ڈالا

ملتان(زیروپوائنٹ9) خانپور کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے سکول سے واپس گھر جاتے 5 ننھے طلبا کو کچل ڈالا،بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ سردار گڑھ کے قریب پیش آیا جہاں 5 ننھے طلبا سکول سے گھر واپس جاتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ گئے،شدید زخمی بچوں نے تڑپ تڑپ کر جانیں دے دیں ۔ بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
ننھے طلبا کو خون میں لت پت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس،سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طلب کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *