حیدرآباد(زیروپوائنٹ9) حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی سکول میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں پولیس تحقیقات کرتے ہوئے ایس پی علینہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے ، وقوعہ پرموجود افراد سے بھی تفتیش کی ہے ، وقوعہ پر موجود ملازمین کا کہناتھا کہ لڑکی سے پوچھا تھا کہ بیٹی کیا کر رہی ہو، ٹیچر عمران نے بتایا کہ لڑکی نے جواب دینے کی بجائے چھلانگ لگا دی ،روکنے کی بہت کوشش کی ۔
بجلی کے فی یونٹ پر3 روپے 39 پیسے کے اضافی سرچارج کی منظوری
ایس ایس پی کا کہناتھا کہ لڑکی موبائل فون استعمال نہیں کرتی تھی، گھر میں ایک ٹیبلٹ تھا اور وہ بھی تین دن سے خراب تھا ، واقعے کے بعد سکول انتظامیہ نے تین دن کی چھٹی کر دی ، لڑکی کے انتہائی قدم اٹھانے کی تفتیش کی جارہی ہے ، کیس میں اگر کوئی کرمنل عنصر سامنے آیا تو مقدمہ درج کیا جائے گا