حکومت کی پٹرول مزید 50، بجلی 7 روپے مہنگا کرنے کی تیاری

ملتان(زیروپوائنٹ9) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ حکومت پٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے پر آمادہ ہوچکی ہے۔بجلی بھی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرکے لوگوں پر بوجھ ڈالا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز بتائیں وہ کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں، ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد بڑھانے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے پوچھا کہ کیا مریم نواز نے لوگوں کو بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے۔ کیا آپ یہ خوشخبری سنانے آئی ہیں کہ روٹی بھی مزید مہنگی ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے چند دن پہلے پیٹرول 35 روپے مہنگا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔
یکطرفہ محبت میں گرفتار شاگرد نے شادی کے دن اپنی ٹیچر فائر مار دیے
پی ٹی آئی رہنما نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں نعشیں پڑی تھیں، شہبازشریف نے اس وقت کہا کہ خیبرپختو نخوا حکومت پیسوں کا حساب دے۔ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر بات کروں گا، مجھے پاکستان میں پاکستان کا وزیرخارجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، میں ایف ایٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوجاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *