حکومت کو اب ہر حال میں الیکشن کروانا ہوں گے

اسلام‌آباد(زیروپوائنٹ9) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا، اب حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ راجن پور میں پی ٹی آئی کو تاریخی ووٹ ملے ہیں، بلاول اور مریم جو زبان ججوں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں اس سے آنیوالے الیکشن کا خوف ظاہر ہوتا ہے۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف بچت کا نعرہ ہے دوسری طرف 85 وزراء کا جمعہ بازار لگا ہے.
سپریم کورٹ کی بات نہ ماننا توہین عدالت ہو گی ، بیرسٹر علی ظفر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *