ملتان (زیروپوائنٹ9 ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ کے کاشتکاروں کیلئے 68 ہزار 672 ملین روپے کی لاگت سے5سالہ پائیدار زرعی ترقی کا انقلابی منصوبہ پنجاب ریز یلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ2022-27 (PRIAT)کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت مالی سال 2022-23 کے دوران آبپاش کھالوں کی اصلاح و پختگی اور مدت معیار پوری کرنے والے کھالوں کی تعمیر نو،غیر نہری نظام آبپاشی (ڈرپ/ سپرنکلر) کی تنصیب،جدید نظام آبپاشی (ڈرپ / سپرنکلر) چلانے کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب،پانی ذخیرہ کرنے کیلئے تالابوں کی تعمیرشامل ہے۔مالی سال 2022-23 کے دوران ان سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے خواہشمند کاشتکار متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفتر سے رابطہ کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pk وزٹ کریں۔
ڈی پی او آفس وہاڑی میںترقی پانے والے افسران کو بیج لگانے کی تقریب