حکومت نے عوام پر ایک ساتھ مہنگائی کے 3 بم گرا دیے

ملتان(زیروپوائنت9) ایک ساتھ مہنگائی کے 3 بم گرا دیے گئے، ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ ایل پی جی بھی مہنگی کر دی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے 21 پیسے مقرر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 روپے کا ہو گیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے کی قیمت 12.90 پیسے اضافے کے بعد 202.73 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 9.68 روپے مہنگا ہونے کے بعد 196.68 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ، تاحال ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا۔ جبکہ حکومت نے گیس کے نرخوں میں بھی 113 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ گیس مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین پر زیادہ بوجھ پڑے گا۔ گھریلو سمیت مختلف شعبوں کے گیس صارفین کیلئے 16 سے 113 فیصد تک گیس مہنگی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *