حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم کر لی

ملتان(زیروپوائنٹ9) پاکستان نے سود کی شرح بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط تسلیم کرلی ہے ۔ وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں تکنیکی سطح پر گفتگو ہوئی ، مذاکرات کے دوران پاکستان نے شرح سود میں اضافے کی شرط کو تسلیم کرلیا ہے،توقع کی جارہی ہے کہ شرح سود میں 2فیصد اضافہ کردیا جائے گا ، وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے حوالے سے کچھ معاملات حتمی مرحلے میں ہیں امید ہے جلد ہی ان پر بھی اتفاق ہوجائے گا ، معاملات طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح پر معاہدہ ہوگا۔اس موقع پر پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کوغیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدجائزہ مشن نویں اقتصادی جائزے کی منظوری دے گا جبکہ اگلی قسط بھی منظوری کے لیے بورڈ کو بھجوائی جائے گی ۔
اسٹیبلشمنٹ کے لیے کرپٹ لوگ زیادہ قابل قبول ہیں: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *