حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ملاقات کی خواہش میں جنگل جانے والے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں

نیروبی (زیروپوائنٹ9 آن لائن) ایک متنازعہ فرقے کے چار افراد کینیا کی ساحلی کِلیفی کاؤنٹی میں مردہ پائے گئے اور تقریباً ایک درجن دیگر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان افراد کو مبینہ طور پر اپنے پادری کی جانب سے ‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ملنے’ کیلئے خود کو بھوکا رہنے کا حکم ملا تھا۔
نیوز ویک کے مطابق، گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے چار افراد میگرینی حلقہ کے شکاہولا گاؤں میں کئی دن تک بغیر خوراک اور پانی کے رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ ایک جنگل میں پایا گیا جہاں وہ کئی دنوں سے رہ رہے تھے ، انہیں ایک مقامی پادری نے ‘یسوع سے ملنے کے انتظار میں’ روزہ رکھنے کے لیے کہا تھا۔

پولیس اس بارے میں اطلاع ملنے پر جنگل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے 15 افراد کو روزہ کی مشق میں حصہ لیتے ہوئے پایا، لیکن ان میں سے صرف 11 ہی زندہ ہسپتال پہنچے۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس گروپ کو گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے رہنما میکنزی نیتھینج نے برین واش کیا تھا، جسے پال میکنزی اینتھنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کے پیروکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں ”آپوکیلیپٹک لعنت” سے بچنے کے لیے روزہ رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس نے اپنے پیروکاروں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ زیادہ تیزی سے جنت میں داخل ہونے اور یسوع سے ملنے کے لیے خود کو بھوکا رکھیں۔
بھارت میں سابق مسلمان رکن اسمبلی اور بھائی کو پولیس حراست میں میڈیا کے سامنے قتل کردیا گیا