جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر سسرالیوں نے تیزاب پلا کردلہن کو قتل کر دیا

بریلی شریف(زیروپوائنٹ9) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں 25 سالہ خاتون کی موت اس وقت ہوگئی جب اس کے سسرال والوں نے مبینہ طور پر جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اسے تیزاب پینے پر مجبور کیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بیتھری چین پور تھانے کے گاؤں اڈالا جاگیر کی رہائشی انجم کی جمعرات کی رات موت ہو ئی تھی۔ اپنی موت سے کچھ گھنٹے پہلے اس نے ایک مجسٹریٹ کے سامنے اپنی موت کا بیان ریکارڈ کرایا، اور الزام لگایا کہ اس کے سسرال والوں نے اسے تیزاب پینے پر مجبور کیا کیونکہ اس کے والدین ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور جہیز میں ایک کار کا مطالبہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔
اس کے گھر والوں کی شکایت کی بنیاد پر نواب گنج پولیس سٹیشن میں اس کے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، یہ ایف آئی آر بیتھری چین پور تھانے منتقل کی جائے گی۔ بریلی (دیہی) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کمار اگروال نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور نواب گنج اور بیتھری چین پور کی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انجم کی شادی چھ سال قبل گاؤں اڈالا جاگیر کے الیاس سے ہوئی تھی۔ اس کی بہن نے بتایا کہ انجم 15 دن پہلے اپنے والدین کے گھر گئی اور انہیں بتایا کہ اس کے سسرال والے اسے جہیز کے لیے ہراساں کر رہے ہیں اور ڈھائی لاکھ روپے اور ایک کار کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انجم اس کے بعد اپنے سسرال واپس آگئی۔
منگل کو اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گھر والوں نے عیادت کی تو اس کی حالت تشویشناک تھی، اس لیے انہوں نے اسے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم کر لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *