وزیرستان(زیروپوائنٹ9) سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے زنگاڑہ خدوخیل مارکیٹ میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں پانچ سال کے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور سیکیورٹی کے ادارے اس کی وضاحت کریں، ڈرون حملے قتل عام کا لائسنس ہیں، پختون سرزمین کو ڈالر کیلئے پھر آگ اور خون کی نظر کیا جارہاہے ، یہ ناقابل قبول ہے ، اس کا راستہ ہر صورت روکیں گے ۔
پی این این کے صحافی عمران میرنے ڈرون حملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میری اطلاع کے مطابق یہ ڈرون حملہ اپر وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ خدرائی کل میں ہوا۔ایک دکان میں ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر کی موجودگی اطلاع تھی۔دونوں بچے دکان کے پاس سے گزررہے تھے کہ حملے کی زد میں آگئے۔بچوں کی عمریں 5سے 7 سال کے درمیان ہیں۔
صحافی نے اپنے اگلے پیغام میں بتایا کہ آئی ایس پی آر کے مطابق دو سپاہی بھی زخمی ہوئے ہیں ، بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچوں کی شہادت ہوئی ہے ۔
تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی، میاں بیوی جاں بحق، 3 خواتین شدید زخمی