جنرل پرویز مشرف نے کون کون سی جنگیں لڑیں؟

ملتان(زیروپوائنٹ9) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھارت کیخلاف 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ پاک فوج میں ان کے مخصوص مزاج کے سبب بہادر اور نڈر کمانڈر سمجھا جاتا تھا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف دبئی کے امریکن ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1947 میں دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف نے کراچی کے سینٹ پیٹرک سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور منتقل ہوئے اور ایف سی کالج سے تعلیم مکمل کی۔

پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف انتقال کر گئے
سابق آرمی چیف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، بعد ازاں سپیشل سروسز گروپ جوائن کیا۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ 1965 کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں امتیازی سند سے نوازا گیا۔ سیاچن میں سپیشل سروسز گروپ کی بھی کمان کی ۔

پرویز مشرف کو 7 اکتوبر 1998 کو آرمی چیف مقرر کیا گیا۔ انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو مارشل لاء نافذ کیا اور اپریل 2002 میں ریفرنڈم کروا کر صدر بن گئے ، 2008 تک اس منصب پر فائز رہے۔ 18 اگست 2008 کو پرویز مشرف مستعفی ہو کر بیرون ملک چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *