ملتان(زیروپوائنٹ9) شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی، 15فروری کوملکی سیاست کانقشہ بدل جائے گا،امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کے ہی رہیں گے۔
پولی کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں،یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں، میرے ملازموں پر تشدد کیا گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی،15فروری کوملکی سیاست کانقشہ بدل جائے گا،امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کے ہی رہیں گے، ان کاکہناتھا کہ ساری قوم اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا