اٹک(زیروپوائنٹ9) اٹک کے قریب ڈمپر کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق کار میں سوار فیملی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ فتح جنگ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے سبب کار میں سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ریسکیو عملے نے بتایا کہ زخمی ہونے والی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لاہور میں کشیدہ صورتحال پر سپریم کورٹ بار کا مؤقف سامنے آ گیا