توشہ خانہ ریکارڈ پبلک ہونے پر احسن اقبال نے پوری رقم جمع کروا دی

اسلام آباد (زیروپوائنٹ9) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر احسن اقبال نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک ہونے کے بعد رضا کارانہ طور پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی مکمل رقم خزانے میں جمع کرادی۔

احسن اقبال نے وہ خط شیئر کیا ہے جو انہوں نے کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری کو لکھا ہے ۔ اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ قانون کے مطابق وہ پابند نہیں ہیں لیکن کسی بھی شک و شبہے کو دور کرنے کیلئے وہ رضاکارانہ طور پر تحائف کی رقم جمع کرا رہے ہیں۔ انہوں نے 19 لاکھ 91 ہزار روپے کا چیک بھی کابینہ ڈویژن کو بھیجا ہے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ کا انتہائی شرمناک انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *