ملتان (زیروپوائنٹ9) توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 7 فروری کی تاریخ مقرر کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے عمران خان کو آج طلب کر رکھا تھا، عدالت نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیاکہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کہاں ہے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ وکالت نامہ تب تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نہ آئیں ، علی بخاری نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔
عدالت نے علی بخاری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرا دیں ، وکیل نے کہاکہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل اور علی بخاری کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کر دی۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فواجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 7 فروری کی تاریخ مقرر کردی گئی ۔
سانحے میں شہید افراد کی تعداد 59ہوگئی ہے
2 thoughts on “توشہ خانہ ریفرنس ، عدالت کا عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ”