ترکی میں 11 روز بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکی(زیروپوائنٹ9) ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے 11 روز بعد ترکیہ کے جنوبی صوبے حاطے میں زمیں بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔
ترک وزیر صحت کی جانب سے زلزلے کے 11 روز بعد مصطفیٰ نامی 33 سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکالے جانے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں واقع اپارٹمنٹ کے ملبے سے 10 روز بعد 248 گھنٹے تک ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا گیا تھا۔ ترکی میں گزشتہ دنوں آنیوالے زلزے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں.

https://twitter.com/i/status/1626692355800682499

پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا بلکہ ہو چکا، خواجہ آصف کا بیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *