ترکی میں زلزلہ سے 33 ہزار سے زائد ہلاکتوں پر حکومت کا کنٹریکٹرز سے تحقیقات کا فیصلہ

ترکی (زیروپوائنٹ9) ترکی میں گزشتہ دنوں آنے والے زلزے کے باعث مرنے والوں‌کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے. زلزلہ سے کثیر تعداد میں گھر اور بلڈنگز ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں‌. اس قدر نقصان کے بعد ترک حکام کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مکانوں کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بلڈرز سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.
ابھی تک ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے ، اتوار کے روز بھی ملبے تلے دبے دو بچوں اور ایک حاملہ خاتون کو نکالا گیا ہے.جنوب مشرقی ترکی اور شمالی شام میں نو گھنٹے کے وقفے پر آنے والے 7.8 اور 7.5 کی شدت کے زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33,185 ہو گئی اور سرچ آپریشن سے ابھی تک مزید لوشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس اذیت ناک صورت کو دیکھتے ہوئے ترک حکام نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے.
عمران خان معاہدے پر دستخط کرے ورنہ قرض نہیں ملے گا آئی ایم ایف کی شرط، محمود خان کا بیان
ترکی کے وزیر انصاف بیکر بوزداگ نے کہا کہ 131 افراد سے ان عمارتوں کی تعمیر میں مبینہ طور پر ذمہ داری کے الزام میں تفتیش کی جا رہی ہے جو زلزلے کو برداشت کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ جب کہ زلزلے طاقتور تھے، ترکی میں بہت سے لوگ تباہی کو بڑھانے کے لیے ناقص تعمیرات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *