ترکی(زیروپوائنٹ9) ترکیہ ایک بار شدید زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی 7.6 شدت کا زلزلہ 1 بج کر 24 منٹ پر آیا۔زلزلے مرکز صوبے کرامن ماس کا ضلع البستان تھا۔دوبارہ زلزلہ آنے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دس گھنٹے قبل ہ ترکی اور شام میں 7.8شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے تباہی مچا دی تھی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے بتایا کہ ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں پیر کی صبح کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.8ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز صوبہ کہرامان مراش کے ضلع پزارجک میں 7کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ترکی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے بعد آدھے گھنٹے تک آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے اور کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
ترک صدر طیب ادگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1000 تک ہو گئی۔زلزلے سے 2 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں، ترکیہ میں زلزلے سے 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
How to earn easily from youtube?
2440 لوگوں کو اب تک ریسکیو کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے کے بعد 45 ممالک نے مدد کی پیشکش کی ہے۔تاریخ کے بدترین زلزلے سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فی الحال زلزلے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ہماری پہلی ترجیح ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنا ہے۔ترکی اور شام میں امدادی کارکن ملبے کے نیچے سے زندہ افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ٹوئٹر پر کہا، ”میں ان تمام ترک شہریوں کے لیے اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل آئیں گے۔‘‘ اس زلزلے کے جھٹکے لبنان، قبرص اور مصر تک بھی محسوس کیے گئے۔