ترکی(زیروپوائنٹ9) ترکی اور اس کے ہمسایہ ملک شام کے شمالی علاقوں میں چھ فروری کو آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 15000 سے بھی زیادہ لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو نے ملک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ بیورو کے حوالے سے نو فروری جمعرات کی صبح اطلاع دی کہ زلزلے سے اب تک صرف ترکی میں ہی 12,391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شام کی وزارت صحت نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1,200 سے زیادہ بتائی ہے جبکہ ملک کے شمال مغرب میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ‘وائٹ ہیلمٹ’ نام سے معروف سرگرم امدادی کارکنوں کے گروپ کا کہنا ہے کہ وہاں اب تک کم از کم 1,600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے کا پٹرول اور ڈیزل برآمد کر لیا گیا