ملتان (زیروپوائنٹ9) بہاولنگر میں 2 اوباش نوجوانوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے نازیبا حرکات کی ویڈیو بھی بنا لی جسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون سے درندگی کا واقعہ بہاول نگر کے نواحی قصبے میں پیش آیا، 2 ملزمان نے انسانیت سوز جرم کرتے ہوئے نہ صرف خاتون سے جنسی زیادتی کی بلکہ نازیبا حرکات کی ویڈیو بھی بنا لی۔
سیب انسانی صحت کے لیے کس قدر مفید ہیں؟ جانیے
بتایا گیا ہے کہ ملزمان مظلوم خاتون کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کرتے رہے، اذیت ناک صورت حال سے تنگ آ کر خاتون مقامی تھانے پہنچ گئی جہاں اوباش ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔