ملتان(زیروپوائنٹ9) بھارتی ریاست بہار کے مشرقی علاقے کے جواہر لال نہرو میڈیکل ہسپتال میں مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کے چھوٹے بھائی نرمل چوبے کی آئی سی یو میں موت کے باعث ہنگامہ برپا ہو گیا اور بالکل ایسی صورتحال ہو گئی جیسی فلموں میں دکھائی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر کے بھائی کی موت اور ہنگامے کے واقعے نے جواہر لال نہرو میڈیکل ہسپتال اور ریاست میں صحت کی سہولیات پر کئی سولات کھڑے کر دیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کے چھوٹے بھائی نرمل چوبے کی جمعہ کی شام آئی سی یو میں موت ہو گئی، لواحقین نے آئی سی یو میں ڈاکٹر نہ ہونے کا الزام لگایا اور ڈاکٹروں کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جس کےآئی سی یو میں ہنگامہ ہو گیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اور آئی سی یو انچارج موقع پر پہنچے تو مشتعل افراد نےانہیں یرغمال بنا لیا۔