ملتان(زیروپوائنٹ9) وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی،3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجلی صارفین سے 76 ارب کی اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی مد میں وصول کی جائے گی۔ صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کیلئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔
لاہور کی خاتون سکول ٹیچر کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا