بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی

اسلام آباد (زیروپوائنٹ9) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے نیپرا سے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسےفی یونٹ اضافی سر چارج عائد کرنےکی درخواست کی تھی جیسے منظور کرلیا گیا ہے،صارفین سےسرچارج مارچ سے جون 2023 تک وصول کیا جائےگا، اضافے کے بعد مجموعی سر چارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائےگا، اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا، اضافی سرچارج کی مد میں مارچ سےجون تک صارفین سے75 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔
روس یوکرین جنگ پر اختلاف برقرار، جی 20 وزرائے خارجہ کانفرنس بے نتیجہ ختم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *