ملتان (زیروپوائنٹ9) حکومت نے بجلی کی بچت کےلیے اپنا نیا پلان جاری کردیا . بجلی بچت کے قومی پروگرام کے تحت ملک بھر میں پنکھوں کی تبدیلی کا پلان جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق بجلی بچت کیلئے نئے پنکھے کی قیمت 6669 روپے مقرر کی گئی ہے، اچھی کارکردگی والے پنکھے 17 فیصد شرح سود پر دیئے جائیں گے،صارفین سے رقم قسطوں میں وصول کی جائے گی ، ایک پنکھے پر 969 روپے سودادا کرناہوگااورپنکھے کی قسط بجلی کے بلوں میں شامل کی جائے گی ، پرانا پنکھا1800 روپے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق ایک پنکھا4666 روپے کی بجلی بچائے گا،مجموعی طور پر 3 کروڑ صارفین کے پنکھے تبدیل کئے جائیں گے ،پنکھے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی ۔
آسٹریلیا کے اوپر سے گزرتا ہوا ہوائی جہاز اچانک پر اسرار طور پر غائب ہو گیا
2 thoughts on “بجلی بچت کا حکومتی پلان، پنکھوںکی تبدیلی کا فیصلہ”