بابراعظم ورلڈکلاس بلے باز ہیں ،مصباح الحق کپتان قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

ملتان (زیروپوائنٹ9)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ بابراعظم ورلڈکلاس بلے باز ہیں ،بابراعظم کا آئی سی سی کے ایوارڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مصباح الحق کاکہناتھا کہ بابراعظم کی تینوں فارمیٹ میں کارکردگی شاندار ہے،بطور کپتان انہیں ہدف تنقید بنایا گیا جو درست نہیں،ان کاکہناتھا کہ کوئی بھی تبدیلی سوچ سمجھ کی جائے، بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ درست نہیں ،بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں،بابراعظم جب اتنی کرکٹ کھیل لیں گے تو پھر موازنہ بنتا ہے۔

عمران خان کا خواجہ آصف پر ہرجانے کا کیس، عدالت کا دونوں وکیلوں پر 10، 10 ہزار روپے جرمانہ، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *