اے یار تیرے غم سے فرصت اگر ملی تو…..غزل

شاعری سیکشن(زیروپوائنٹ9)

فریاد کے تقاضے ہیں نغمئہ سخن میں
الفاظ سو گئے ہیں کاغذ کے پیرہن میں

ہر آن ڈس رہی ہیں‌ماضی کی تلخ یادیں
محسوس کر رہا ہوں بے چارگی وطن میں

ٹکڑا کوئی عطا ہو ، احرام بندگی کا
سوراخ پڑ گئے ہیں اخلاص کے کفن میں

اے پاسبانِ گلشن، تجھ کو خبر نہیں‌ ہے
شعلے بھڑک رہے ہیں پھولوں‌کی انجمن میں

اے یار تیرے غم سے فرصت اگر ملی تو
تبدیلیاں کروں‌ گا اس عالمِ کہن میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *