ٹوکیو (زیروپوائنٹ9آن لائن) عقاب کی آنکھوں والے مسافروں نے کرنسی کی تبدیلی کی غلطی کے بعد جاپانی ایئر لائن آل نپون ایئرویز (اے این اے) کے بہترین کیبنز میں بھاری رعایتی ٹکٹیں حاصل کیں، جن میں سے ایک نے جکارتہ سے ٹوکیو اور نیویارک کے راستے کیریبین تک کی پروازوں کے لیے صرف 890 ڈالر (تقریباً ڈھائی لاکھ روپے) ادا کیے، اس میں ریٹرن ٹکٹ بھی شامل ہے۔ اس ساڑھے 14 ہزار کلومیٹر کے سفر کی لاگت عام طور پر اے این اے کی فرسٹ کلاس میں تقریباً 20 گنا زیادہ ہوتی ہے
بلومبرگ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایئر لائن کے سسٹم میں خرابی کی خبریں پھیلنے کے بعد کئی لوگوں نے بزنس کلاس میں معمول کے 10 ہزار ڈالر (تقریباً 28 لاکھ) روپے یا اس سے زیادہ کے ٹکٹ صرف چند سو ڈالر میں حاصل کیے۔
اے این اے ہولڈنگز لمیٹڈ نے بدھ کو کہا کہ اس کی ویتنام کی ویب سائٹ پر ایک غلطی سے سارا معاملہ گڑ بڑا ہوا، ویب سائٹ پر کرنسی کی غلط تبدیلی درج تھی۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگوں نے ڈسکاؤنٹ ٹکٹ حاصل کیے ہیں اور کہا کہ وہ ‘بگ کی وجہ اور اس کے نقصان کے سائز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ‘
اے این اے کے ترجمان نے ابتدائی طور پر کہا کہ ایئر لائن ان لوگوں کے ٹکٹوں کا احترام کرے گی جنہوں نے انہیں خریدا تھا، لیکن کیریئر نے بعد میں کہا کہ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، رعایتی ٹکٹ ابھی بھی ان لوگوں کے لیے درست ہوں گے جو اس فیصلے سے پہلے پرواز کرتے ہیں۔
بلومبرگ نیوز کے ساتھ بات کرنے والے متعدد افراد کے مطابق زیادہ تر ٹکٹ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جاپان اور پھر نیویارک اور پھر سنگاپور اور بالی سمیت جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف مقامات کے سفر کے لیے تھے۔
ہوٹل کے عملے سے بدتمیزی کرنے والی 2 ایئر ہوسٹسز کے ساتھ کیا بنا؟جانیے!
ہرمن یپ، جو ایک ٹریول ویب سائٹ چلاتے ہیں، نے کہا کہ اس نے جکارتہ سے ٹوکیو اور نیویارک کے راستے اروبا کے لیے راؤنڈ ٹرپ فرسٹ کلاس ٹکٹ حاصل کیا۔ جانی وونگ، جو ایئر لائن انڈسٹری میں کام کرتے ہیں، نے کہا کہ اس نے بزنس کلاس پر جکارتہ سے ہونولولو کے لیے ٹوکیو کے ناریتا ہوائی اڈے کے راستے 13 ملین ڈونگ (550 ڈالر) میں واپسی کا ٹکٹ بک کیا لیکن اب یہی ٹکٹ 8200 ڈالر کا ہے۔