ملتان (زیروپوئنٹ9) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں عدالت میں پیش کردیاگیا۔عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا شیخ رشید احمد نے کہاکہ مجھے کچھ ہوا تو 5 مجرم ہوں گے۔
گرم راڈ سے نمونیہ کے علاج کی کوشش، نوزائیدہ بچی جان کی بازی ہار گئی
پیشی پر صحافی کے سوال ”شیخ رشید لسبیلہ میں بھی آپ پر پرچہ ہوا ہے“ کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ جہاں مرضی پرچہ ہو، ان کاکہناتھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو5 مجرم ہوں گے، آصف زرداری، بلاول، شہباز، محسن نقوی اور رانا ثنااللہ مجرم ہوں گے۔