اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

لاہور(زیروپوائنٹ9) اورنج ٹرین اسٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے اورنج ٹرین اسٹیشن پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شہری میٹرو ٹرین لیڈیز کیبن میں گھسنے لگا جس پر گارڈ نے منع کیا۔منع کرنے پر ملزم طیش میں آ گیا اورسیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے سکیورٹی گارڈ پر اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔واقعے کے بعد اورنج ٹرین اسٹیشن پر موجود شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے فائرنگ کر کے پٹرول پمپ کے سیلز مین کو قتل اور اور سی این جی پمپ پر چوری کے مقدمہ میں مطلوب دونوں ملزمان گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان سے 56 ہزار روپے کی مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے دوران تلخ کلامی پرفائرنگ کرکے پٹرول فلرمحمد اشفاق کو قتل کرنے والے جمیل عرف جمولا کو گرفتارکر لیا۔
واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ رتہ امرال میں درج کیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم رابری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کا ایک ساتھی قبل ازیں چالان ہوچکا ہے ۔ادھرتھانہ پیرودھائی پولیس نے پمپ کی سیل کی رقم چوری کرنے کے واقعہ میں مطلوب نبیل احمد کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے 56ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔
چیئرمین نیب، آفتاب سلطان مستعفی ہو گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *