انٹیلی جنس ایجنسیز نے خیبر پختونخوا کو بڑی تباہی سے بچا لیا,خودکش حملوں کا نیٹ ورک پکر لیا

ملتان ( زیروپوائنٹ9) پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسز نے خیبر پختونخوا کو بڑی تباسی سے بچا لیا ہے ، خودکش حملوں کا بڑا نیٹ ورک سیکیورٹی فورس کی پکڑ میں آگیا ہے
نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز “کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتایاں جمرود میں خودکش حملے کی تحقیقات کے دوران ہوئیں، 19جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور داخل ہوا، حملہ آور کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید ہوئے ،فائرنگ کے بعد خودکش حملہ آورنے خود کو بم سے اڑا لیا ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *