انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملتان(زیروپوائنٹ9) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے ابتک کی سب سے لمبی چھلانگ لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز کے ا ختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں 4.61 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 266.11 روپے پر بند ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق تین روز میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 روپے 19 پیسے اضافہ دیکھا گیا، ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ موڈیز کی ریٹنگ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بتائی جارہی ہے ، ایسے کئی شعبے ہیں جن کے پاس ایل سیز کی بھی گنجائش نہیں اور کرنسی دباﺅ کا شکار ہے۔
حکومت کو اب ہر حال میں الیکشن کروانا ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *