ملتان (زیروپوائنٹ9) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 5.57 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 261 روپے کا ہو گیاہے ۔ دونوں کے دوران ڈالر کی قیمت 30 روپے 11 پیسے بڑھ چکی ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3800 ارب کا اضافہ ہواہے ۔