انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ، سٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

ملتان (زیروپوائنٹ9) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی افراد کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 6.97 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 269.63 روپے کا ہوکر بند ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 4 روپے بڑھی اور اس وقت ڈالر 273 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان جاری رہا، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس پر تھی جس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 666 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر ایسا شروع کیا کہ کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

دنیا میں پائی جانیوالی منفرد بچی جسے بھوک،پیاس،نیند اور درد کا احساس نہیں ہوتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *