انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ، 19 روپے مہنگا ہو گیا 

 ملتان (زیروپوائنٹ9) ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کے فکس ریٹ کو ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں توڈالر مہنگا ہوا ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اگلے پچھلے تمام تر ریکارڈ توڑ ڈالے ہیںاور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہو چکاہے اور ڈالر 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 12 روپے مہنگا ہونے کے بعد 255 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

One thought on “انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ، 19 روپے مہنگا ہو گیا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *