انتخابات میں تاخیر کا معاملہ ، چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (زیروپوائنٹ9) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیا ل نے از خود نوٹس لے لیا ۔ جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے لیے 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آج دوپہر 2 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ,جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ازخود نوٹس تین سوالات پر لیا گیا۔ ازخودنوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ انتخابات کرانےکی آئینی ذمہ داری کس نے اورکب پوری کرنی ہے؟ دیکھاجائے گا کہ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟
سانحہ بارکھان، سردار عبدالرحمان کھیتران گرفتار، ذرائع
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی تھیں لیکن گورنرز اور الیکشن کمیشن نے تاحال انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کروانے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *