امریکا(زیروپوائنٹ9) امریکی فاریسٹ سروس نے کہا ہے کہ حکام نے ریاست نیو میکسیکو کے گیلا وائلڈرنس میں قدرتی ماحول کو نقصان پہنچانے اور ہائیکرز کیلئے پریشانی پیدا کرنے والی درجنوں گائیوں کو مارنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شوٹنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔
سر میں درد سے لڑکی کی چند گھنٹوں بعد ہی موت، سی ٹی سکین میں حیران کن انکشاف
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق گائیوں کو مارنے کی مہم جمعرات کو شروع ہوگی اور چار روز تک جاری رہے گی۔ اس دوران تقریباً 150 آوارہ گائیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان گائیوں کے بارے میں ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ گیلا کے بلند پہاڑوں اور تیز وادیوں کے درمیان معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کررہی ہیں۔
حکام کے اس فیصلے کو کسانوں کی طرف سے قانونی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ انہوں نے استدلال کیا ہے کہ اس طرح ہوا سے گائیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنا ظالمانہ اور غیر موثر طریقہ ہے۔ فاریسٹ سپروائزر کیملی ہاؤز نے کہا کہ یہ جنگلی حیات کی رہائش گاہوں اور عوام کے تحفظ کا سب سے زیادہ انسانی طریقہ ہے۔