واشنگٹن(زیروپوائنٹ9) امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ پر ایک 44 سالہ شخص کو برہنہ حالت میں سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ”مختلف زمین” سے ہے۔
سی بی ایس 12 کے مطابق یہ واقعہ 8 مارچ کو اس وقت رپورٹ کیا گیا جب Taboo کے ایک ملازم نے پولیس کو فون کیا کہ ایک سفید فام مرد دکان کے پاس سے برہنہ حالت میں ورتھ ایونیو کے 200 بلاک سے گزر رہا ہے۔ جب پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے اس شخص کو برہنہ حالت میں چلتے ہوئے پایا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے نہیں معلوم کہ اس نے اپنے کپڑے کہاں چھوڑے ہیں، اور اس نے اپنا نام یا تاریخ پیدائش بتانے سے بھی انکار کر دیا۔
اس کے بعد ملزم کو پام بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا جہاں اس نے اپنا نام بتانے سے مسلسل انکار کیا۔ اس نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کسی بھی ریاست کا سوشل سیکیورٹی نمبر یا شناختی کارڈ نہیں ہے۔ بعد میں اس کی شناخت جیسن سمتھ کے نام سے ہوئی۔ جیسن سمتھ نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ وہ ایک ”مختلف زمین” پر رہتا ہے لیکن بعد میں اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ ویسٹ پام بیچ کا رہائشی ہے۔
بیٹا اے ٹی ایم گیا، باپ اسے ہی لوٹنے پہنچ گیا، حیران کن واقعہ
پام بیچ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے آن لائن بکنگ ریکارڈ کے مطابق ملزم پر غیر اخلاقی نمائش، بے راہ روی اور گرفتاری کے خلاف مزاحمت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔